ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7ہزار932 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار 16 ہزار میگاواٹ ہے،ذرائع پاور ڈویژن

فوٹو؛ فائل

ملک میں توانائی کا سنگین بحران جاری ہےجس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 932 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار 16 ہزار میگاواٹ ہے،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانچ گھنٹے سےبجلی کی بندش جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں میں ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کی ترسیل اور پیداوار بحال ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story