وزارت داخلہ کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جلد سننے کی استدعا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ عدالتی کارروائی میں سماعت کی جائے

سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی ، درخواست (فوٹو فائل)

وزارت داخلہ نے عدالت عظمیٰ سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جلد سننے کی استدعا کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جلد سننے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ عدالتی کارروائی میں سماعت کی جائے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: لانگ مارچ کی کال؛ حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی جب کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
Load Next Story