سوناکشی اور عمران خان کی آوازوں سے سجی اینیمیٹڈ فلم ’’ریو ٹو‘‘ 11 اپریل کو ریلیز ہوگی

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور عمران خان نے اینی میٹڈ فلم میں آواز کا جادو جگایا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور عمران خان نے اینی میٹڈ فلم میں آواز کا جادو جگایا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ''ریو ٹو'' کے ہندی ورڑن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔


بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور عمران خان نے اینی میٹڈ فلم میں آواز کا جادو جگایا ہے۔ ریو ٹو کی کہانی نیلے طوطوں کی ہے جو اپنے کھوئے دوستوں کی تلاش میں کے جنگلات کا رخ کرتے ہیں ۔ ریوٹو انگلش زبان کے علاوہ ہندی ، تامل ، تلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی ۔ فلم کے ہندی ورڑن میں بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جیول کی زبان بنی ہیں جب کہ اداکار عمران خان نے بلو کو آواز دی ہے۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم 11 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز ہو گی ۔
Load Next Story