ملکی مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے نثار کھوڑو

تھر اور مٹھی کے دورے سے واپسی پر صوبائی وزیر تعلیم کا استقبالیے سے خطاب

تھر اور مٹھی کے دورے سے واپسی پر صوبائی وزیر تعلیم کا استقبالیے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی وزیر تعلیم اور سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تمام ملکی مسائل مسائل اور بحرانوں کا حل مضبوط جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کے احترام سے ہی ممکن ہے۔


تھر اور مٹھی کے دورے سے واپسی پر پیپلز یوتھ کے صوبائی صدر سینیٹر عاجز دھامرا، سیکریٹری جنرل تنویر آرائیں اور ڈاکٹر شیخ کے ہمراہ بدین میں پیپلز یوتھ کے مقامی عہدیدار مرتضیٰ خاصخیلی کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام نے پارلیمنٹ میں موجود پارٹیوں اور نمائندوں پر اعتماد کیا ہے اور اب ان نمائندوں کا فرض ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی ذمے داریاں پوری کریں اور عوام کے سامنے جوابدہ رہیں۔ انھوں نے پیپلز یوتھ کے کارکنوں کی پارٹی کے لیے خدمات کی تعریف کی۔
Load Next Story