جوبائیڈن کو پتا نہیں نیوکلیئر سیفٹی میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے حماد اظہر
امریکی صدر کے بیان پر حکومت کو سانپ سونگھ گیا ہے، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر نے پاکستان کے ایمٹی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے منتازع بیان پر کہا ہے کہ نیوکلیئر سیفٹی میں پاکستان 19 اور بھارت 20ویں نمبر پر ہے، جوبائیڈن کے بیان سے پتا چلتا ہے کہ انہیں نیوکلیر سیفٹی کا علم نہیں ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہماری صنعتیں بند اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کو مخاطب کرکے کہا کہ اسحاق ڈار نمبر کو آگے پیچھے کرکے معیشت نہیں چلتی۔
وزیر خارجہ سے انٹرنشپ کروائیں گے تو ایسے ہی تنائج آئیں گے، فواد چوہدری
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ ایٹمی اثاثوں پر لفظی گولہ باری کی ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمارے ''انٹرنی'' وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس دیکھی ہے، 6 ماہ ہوچکے ہیں بلاول بھٹو زرداری ایک لفظ بھی نہیں سیکھ سکے۔
فواد چوہدری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ سے انٹرنشپ کروائیں گے تو ایسے ہی تنائج آئیں گے،
جو بائیڈن نے ایٹمی اثاثوں پر جو لفظی گولہ باری کی ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیلامی کی زریعے جو حکومت آئی ہے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، سعودی عرب کے بارے میں بھی جو بائیڈن نے بات کی تو انہوں نے منہ توڑ جواب دیا، ہمارا جوہر ی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے ماتحت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ کئی عشروں میں دنیا نے ایٹمی حادثے دیکھے ہیں، امریکا میں بھی نیوکلئیر ری ایکٹر کا حادثہ ہوا تھا، بھارت میں تو روزہی سنتے ہیں یورینیم چوری ہوگیا ہے، بھارت کا جوہری پروگرام سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جوہری اثاثے پر کمپرومائز نہیں کریں گا، جبکہ امریکی صدر کے بیان پر حکومت کو سانپ سونگھ گیا ہے اور معاشی پالیس کےساتھ خارجہ پالیسی کا بھی ایک بیان سامنے نہیں آتا۔