میامی ٹینس اینا ایوانووک نے فلاویا پنیٹا کو پچھاڑدیا
دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز اور ماریا شراپووا نے بمشکل تمام چوتھے مرحلے میں جگہ بنائی
انڈین ویلز کی فاتح فلاویا پنیٹا میامی ماسٹرز کے تیسرے رائونڈ میں ہمت ہارگئیں، انھیں سربیا کی سابق ورلڈ نمبرون اینا ایوانووک نے پچھاڑ دیا،دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز اور ماریا شراپووا بمشکل تمام چوتھے رائونڈ تک رسائی پانے میں کامیاب رہیں۔
مینز سنگلز میں رافیل نڈال نے تجربہ کار آسٹریلوی پلیئر لیٹن ہیوٹ کا قصہ تمام کردیا، اسٹینسلس واورنیکا اور ٹوماس بریڈیچ نے بھی تیسرے رائونڈ میں قدم رکھ دیے، نووک جوکووک کو حریف جرمن پلیئر کے واک اوور نے چوتھے رائونڈ میں نشست دلادی، ویمنز ڈبلز میں ثانیہ مرزا اور کارا بلیک بھی میدان میں اترے بغیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں انڈین ویلز کی چیمپئن فلاویا پنیٹا کو تیسرے رائونڈ میں سربیا کی اینا ایوانووک نے 6-4 اور6-3 سے ہرادیا، ورلڈ نمبرون سرینا ولیمزاور گذشتہ برس کی فائنلسٹ ماریا شراپووا کو چوتھے رائونڈ میں رسائی کیلیے خاصی تگ ودو کرنا پڑی، روسی ساحرہ نے جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا کو تین گھنٹے کے بھرپور مقابلے کے بعد 6-4 ،6-7 (7/5) اور 6-2 سے قابو کیا۔
امریکی سپراسٹار سرینا ولیمز نے فرنچ پلیئر کیرولین گارشیا کو 6-4 ، 4-6 اور6-4 سے مات دے دی، تاہم انھیں میچ تیسرے سیٹ کو مکمل کرنے کیلیے 45 منٹ بارش کے سبب انتظار بھی کرنا پڑا، 32 سالہ سرینا ہوم ایونٹ کو ریکارڈ ساتویں مرتبہ جیتنے کیلیے پراعتماد ہیں، وہ اس وینیو پر اب تک 63 میچزجیت چکی ہیں جبکہ محض 7 مقابلوں میں انھیں شکست کا سامناہوا ہے، دیگر تھرڈ رائونڈ میچز میں 8 سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے کروشین حریف ڈونا ویکس کو 6-3 اور6-4 سے ہرادیا،5 سیڈ جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر نے بیلاروس کی سویٹانا پرنکووا کو 6-0 اور6-2 سے، ایکٹرینا ماکارووا نے سارا ایرانی کو 6-3،2-6 اور6-4 سے مات دی،کرسٹن فلپکنز کو فلو کا شکار سبائن لیسکی کیخلاف واک اوور مل گیا، آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر کو امریکی پلیئر کوکو وینڈی ویگ نے 5-7،7-5 اور7-5 سے قابو کرلیا۔
مینزسنگلز میں ورلڈنمبرون رافیل نڈال نے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں لیٹن ہیوٹ کو باآسانی 6-1 اور6-3 سے زیر کرلیا،ان کے اگلے حریف ڈینس استومن نے اس مرحلے پر روسی پلیئر دیمیتری ترسنوف کو6-7 (8/10) ،6-0 اور6-3 سے ہرادیا،سوئس اسٹار اسٹینسلس واورنیکا نے اسپین کے ڈینئیل جیمینو ٹریور کو 6-0، 3-6 اور6-3 سے مات دی، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریدیچ نے فرنچ پلیئر اسٹیفن روبرٹ کو 7-6 (7/5)،6-1 سے جبکہ 10 سیڈ جون اسنر نے ڈونلڈ ینگ کو 6-7 (5/7) ، 6-3 اور 6-4 سے زیرکیا۔