تہرے قتل کا اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

اشتہاری ملزم راشد محمود نے 2018 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔

فوٹو: فائل

راولپنڈی پولیس نے اہم کاروائی میں کہوٹہ کے تہرے قتل میں ملوث اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزم راشد محمود نے 2018 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔


مقتولین میں خضر، کلثوم بی بی اور بلقیس شامل تھے جبکہ اشتہاری راشد محمود قتل کی واردات کے بعد سعودیہ فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ راشد محمود کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر کے چالان عدالت کیا جا چکا ہے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Load Next Story