اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان اے این ایف
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پاکستان بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے مشکوک لگنے پر بحرین جانے والے مسافر کو چیک کیا تو مُلزم کے پیٹ سے 73 عدد ہیروئین بھرے کیپسول برآمد کیے گئے جب کہ دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 86 منشیات بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
ترجمان اے این ایف نے جاری بیان میں کہا کہ برآمد شدہ کیپسولز میں 69 ہیروئن جب کہ 17 کیپسولز آئس کے ہیں۔
ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ انسداد منشیات فورس نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کی اور مانسہرہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ساہیوال کے رہائشی ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات تحویل میں لی گئی جس میں 44 کلو 400 گرام افیون ،2 کلو ہیروئن ،14 کلو 400 گرام چرس اور 200 گرام آئس شامل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔