لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں شیخ رشید نے خالی کرنے کا حکم چیلنج کردیا
سابق وزیر داخلہ کی جانب سے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے ڈائریکٹر وقف متروکہ املاک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے منگل کو مکمل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ عدالت نےاس دوران کوئی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق کے توسط سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لال حویلی کئی دہائیوں سے سابق وفاقی وزیر کی ملکیتی ہے، سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے، اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔
قبل ازیں شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔
عمران خان کا8میں سے6نشتیں جیتناعالمی ریکارڈہے16وزارتوں کی تحقیق اورتفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی اب3مرلےکی لال حویلی نکال دی ہےلال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ناہل حکمران اپنےلیےرسوائی اور ہمیں مزیدپزیرآئی دےرہےہیں لال حویلی ایک تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا
انہوں نے کہا کہ اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے۔ لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دےرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی ایک تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔