چھالیہ اور سپاری لے جانے والا پاکستانی شہری ترکی میں گرفتار
ترکی میں گرفتار محمد اویس کے اہلخانہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے مدد کی اپیل کی ہے
چھالیہ اور سپاری لےجانے والے پاکستانی کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا۔
ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے بھیجا تھا۔ محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی لے گئے۔
ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا۔ ترکی میں چھالیہ اور سپاری کو منشیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہےکہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا۔ میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔
محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہے کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں۔ انہوں نے محمد اویس کی رہائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی۔