پہلی سہ ماہی ٹرکوں وبسوں کی فروخت میں 42 فیصد کمی
993 یونٹس بِکے، گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی 1711 یونٹس فروخت ہوئے
ملک میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 42 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 993 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ہوئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 42 فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بسوں اور ٹرکوں کے 1 ہزار 711 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
ستمبرکے مہینے میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد کی کمی جبکہ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں ماہانہ بنیادو پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ستمبرمیں ملک میں 378 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 341 یونٹس اور گذشتہ سال ستمبر میں 507 یونٹس تھی۔ ان میں ہینو، ماسٹر، جے اے سی اور اسوزوکے بس اور ٹرک شامل ہیں۔