ٹی20 ورلڈکپ 2022 یو اے ای کے بالر نے پہلی ہیٹرک بناڈالی

انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف میں سرانجام دیا

انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف میں سرانجام دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں متحدہ عرب امارات کے بولر کارتک میپن سری لنکا کے خلاف پہلی ہیٹرک بناڈالی۔

گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیگ اسپنر کارتک میپن نے بھانوکا راجا پاکسے، چارتھ اسالنکا اور داسن شاناکا کی وکٹیں لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹرک کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کی تھی، انہوں نے 2007 کے پہلے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔


مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا

اس کے علاوہ دیگر بالرز میں آئرش بالر کرٹس کیمفر نے نیدرلینڈز، سری لنکن بالر وینندو ہسرنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف سال 2021 جبکہ افریقی بالر کاگیسو ربادا نے بھی سال 2021 میں ہی انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ کارتک میپن متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں اسکور کرنے والے واحد بالر ہیں۔

Load Next Story