ریلوے کا یکم نومبر سے مزید تین ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

بحال ہونے والی ٹرینوں میں تیز گام ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا اور ہزارہ ایکسپریس شامل

فوٹو: فائل

ریلوے حکام نے مسافروں کی پریشانی دور کرنے کے لیے یکم نومبر سے مزید 3 ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق بحال ہونے والی ٹرینوں میں تیز گام ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا اور ہزارہ ایکسپریس شامل ہیں۔ تیزگام ایکسپریس راولپنڈی براستہ لاہور کراچی چلتی ہے جبکہ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ٹرین ملتان سے کراچی کے درمیان چلتی ہے، ہزارہ ایکسپریس ٹرین حویلیاں براستہ راولپنڈی، ٹیکسلا، لالہ موسیٰ، جھنگ، ملتان اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔


ریلوے حکام نے تین ٹرینوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، تمام ٹرینوں کو مکمل بوگیوں کے ریک کے ساتھ چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام نے سیلابی صورتحال کے باعث ریلوے ٹریک خراب ہونے پر ٹرین آپریشن معطل کیا تھا جسے اب مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔ صورتحال بہتر ہونے پر مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔

اسوقت پشاور، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کے درمیان پانچ ٹرینیں چل رہی ہیں جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس، ملت ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 20 اکتوبر سے بحال کی جائیں گی۔
Load Next Story