پاور لفٹر رابعہ شہزاد نے عالمی چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

رابعہ شہزاد نے سلواکیہ کے شہر ترناوا میں منعقدہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 میں دوسری پوزیشن حاصل کی

فوٹو:فائل

قومی ویمن پاور لفٹر رابعہ شہزاد نے نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ عالمی چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق رابعہ شہزاد نے سلواکیہ کے شہر ترناوا میں منعقدہ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2022 کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں کل 267.5KG (باڈی ویٹ 51.4kg) اٹھا کر دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرلیا۔


دریں اثنا رابعہ شہزاد نے سماجی رابطے کے زریعہ کہا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے پلیٹ فارم دیا۔

رابعہ شہزاد نے پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا گزشتہ 4 سالوں سے مجھے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے نہیں بھیجا جارہا، مجھ سے یہ کہلوانا چاہتے تھے کہ میرے دوروں کی مالی امداد فیڈریشن کرتی ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ میں سیلف فنانس کے تحت انٹرنیشنل مقابلوں میں جاتی ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے صرف انٹری بھیجنے کی ضرورت تھی، جس کے لیے مجھے کافی عرصہ تک اذیت دی جاتی رہی، میں نے فیڈریشن کی بہت منتیں کیں لیکن اس نے کوئی رحم نہ کیا، مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی تربیت جاری رکھی کیونکہ مجھے پاکستان اور پاور لفٹنگ سے گہرا لگاؤ ہے۔
Load Next Story