ٹوئٹر کا آرٹسٹ Saurabh Turakhia

جو بولی وڈ کی شخصیات کے اسکیچ بناکر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے لاتا ہے

جو بولی وڈ کی شخصیات کے اسکیچ بناکر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے لاتا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
سوشل ویب سائٹس آپ کو رابطوں کے سلسلوں ہی سے نہیں جوڑتے، ان کے ذریعے آپ اپنی مختلف مہارتیں اور صلاحیتیں بھی سامنے لاسکتے ہیں، جیسا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک آرٹسٹ کررہا ہے۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والا Saurabh Turakhia دن کو ایک ''ای لرننگ کمپنی'' میں کام کرتا ہے اور رات کو مختلف شخصیات کے اسکیچ بناتا ہے اور انھیں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے لاتا ہے۔ وہ زیادہ تر بولی وڈ سے وابستہ شخصیات اور سیاست دانوں کے اسکیچ بناتا ہے اور باقاعدگی سے انھیں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتا ہے۔



اگرچہ سورابھ کو کوئی بہت زیادہ لائیک نہیں ملتے، جس کی وجہ سے اس کی حوصلہ افزائی ہو، مگر وہ کسی کی پسند اور ناپسند کو خاطر میں لائے بغیر اپنے شوق کی تکمیل میں مگن رہتا ہے۔


سورابھ نے اسکیچ بنانے کا سلسلہ اگرچہ کئی سال پہلے شروع کیا تھا، مگر 2008 سے اس نے باقاعدگی کے ساتھ اسکیچ بنانے کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے وہ کہتا ہے،''سوشل میڈیا کسی آرٹسٹ کی پہچان بنانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، جس نے مجھے لوگوں سے براہ راست رابطے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل ویب سائٹس نے یہ بہت آسان کردیا ہے کہ آپ پرسنلیٹیز اور پبلک فیگرز سے رابطہ کرسکیں۔



وہ اب تک متعدد اداکاروں کے اسکیچ بناچکا ہے، جن میں سے کاجل، کرینہ کپور، رنبیر کپور اور امیتابھ بچن کے اسکیچز اس کا بہترین کام شمار ہوتے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ پوجا بھٹ نے اپنے والد مہیش بھٹ کے اسکیچ پر فون کرکے اس کی تعریف کی تھی۔

اس کے بنائے ہوئے اداکاروں دیگر شخصیات کے اسکیچز ٹوئٹر کی دنیا میں رفتہ رفتہ مقبولیت حاصل کررہے ہیں یوں وہ ٹوئٹر کو اپنے رنگوں سے سجانے کے ساتھ ساتھ بہ طور آرٹسٹ اپنی پہچان بھی بنا رہا ہے۔ n
Load Next Story