وزیراعظم کی سی پیک منصوبے معینہ مدت میں تکمیل کرنے کی ہدایت

مین لائن ون منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، شہباز شریف

فوٹو فائل

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سی پیک منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے کام تیز کرنے کی ہدایات کردیں۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور دیگر چینی منصوبوں پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے کہا کہ مین لائن ون منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، مین لائن ون منصوبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ریل کے ذریعے رابطہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا۔ شہباز شریف نے شمسی توانائی کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں سی پیک کے تعطل کے شکار منصوبوں کی تکمیل کر رہے ہیں. کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گیا۔
Load Next Story