نادرا نے شہریوں کی آسانی کیلیے زبردست موبائل ایپ متعارف کرادی
ایپ کی مدد سے شہریوں کو سینٹرز کی لوکیشن سمیت دیگر اہم معلومات گھر بیٹھے حاصل ہوسکیں گی
نادرا نے پاکستان بھر میں مقیم شہریوں کی سہولت کیلئے جدید ترین اور آسان موبائل ایپ متعارف کر دی جس کی مدد سے وہ قریب ترین سینٹرز کے بارے میں گھر بیٹھے تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان بھر میں مقیم شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی غرض سے جدید ترین موبائل ایپلی کیشن 'رہبر'متعارف کر دی ہے۔ اس موبائل ایپ کے ذریعے اب پاکستانی شہری چند کلکس کے ذریعے نہ صرف اپنے قریب ترین نادرا سروس سنٹرز بارے تفصیلات جان سکیں گے بلکہ مزید سہولیات سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔
چیئر مین نادرا طارق ملک نے اس ایپ کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ جو شہری اپنے علاقے میں موجود قریب تر نادرا دفتر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ اب 'رہبر' ایپ کے ذریعے نادرا دفتر تشریف لانے سے پہلے مذکورہ دفتر کی لوکیشن، فاصلہ، درخواست گزاروں کی تعداد سمیت اوسط پروسسنگ وقت سے باخبر رہتے ہوئے سینٹر آنے کا فیصلہ کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کا مقصد نادرا دفاتر کو محض رجسٹریشن مراکز کی بجائے شہریوں کیلئے سہولیات پر مبنی دفاتر میں تبدیل کرنا ہے۔
طارق ملک نے کہا کہ 'رہبر'موبائل ایپ کو مجموعی طور پر معاشرے کے مابین براہ راست شراکت داری کو مستحکم کرے گی۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ نادرا کی خدمات کو عوام کی نظر سے دیکھا جائے گا، جو پاکستانی عوام کے سامنے نادرا بحیثیت قومی ادارہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنائے گا۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ نادارا 'رہبر' ایپ ڈیجیٹل پاکستان وژن اور ای گورننس کا حقیقی مظہر ہے۔
رہبر ایپ صارفین کی آسانی کیلیے اردو اور انگریزی زبان میں متعارف کرائی گئی ہے تاکہ کسی بھی شہری کو اس کو سمجھنے میں آسانی ہوسکے۔
ایپ کے ذریعے صارف کو وہاں پہلے سے موجود لوگوں (رش) اور درخواستوں کا علم ہوسکے گا، مراکز کو ترتیب دینے کیلئے فلٹرز بھی موجود ہیں، جن میں صرف خواتین مراکز، چوبیس گھنٹے نادرا دفاتر اور ایگزیکٹیو نادرا دفاتر شامل ہیں۔
رہبر ایپ میں آٹو ریفریش فیچر ہے جو ہر تین منٹ کے بعد خودکار طریقے سے ریفریش ہو جائے گا تاکہ تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز کی پروسسنگ کا اوسط وقت، مقام اور قطار میں موجود تعداد کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ اس کا اپنا سرچ انجن ہے جو شہر، نام یا مقام کے ذریعے نادرا کے تمام دفاتر کی تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔