پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کو ری شیڈول کردیا

جنوری 2023 میں کھیلی جانے والی یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی

(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی20 میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنوری 2023 میں پاکستان میں شیڈول یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی، سیریز کو 2024 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔


ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024ء میں کرنی ہے، مختصر دورانئے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

جنوری 2023 میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی20 میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں ہیں۔
Load Next Story