بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کا کارکن گرفتار
ملزم وسیم جاوید سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد، را سے تربیت یافتہ ساتھیوں کی تلاش کیلیے چھاپے جاری
پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ ایم کیو ایم الطاف گروپ کا کارکن گرفتار کرلیا۔
لیاقت آباد ٹاؤن سے گرفتار ملزم بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم وسیم جاوید عرف وسیم باس عرف وسیم ٹنڈا کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزم ایم کیو ایم (الطا ف گروپ ) کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے ۔
ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را سے بارودی مواد تیار کرنے ، اس کا استعمال اور ہتھیاروں کو چلانے کا تربیت یافتہ ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایم کیو ایم ( الطا ف گروپ) کے ایما پر نومبر 2013ء تک کراچی میں بڑے پیمانے پر بھتہ خوری ، قتل ، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق ملزم 2013ء کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور حال ہی میں کراچی واپس پہنچا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و بارودی مواد مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔