لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی امریکی صحافی سے پوچھ گچھ
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کیلیے آنیوالے اسٹیون بٹلر کو پی ٹی آئی حکومت نے اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تھا
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ایئرپورٹ پر آنے والے امریکی صحافی سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی صحافی سے ایئرپورٹ پرپوچھ گچھ کی گئی۔ صحافی اسٹیون بٹلر کو ایف آئی اےامیگریشن حکام نے تقریبا8ً گھنٹے روکے رکھا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیون بٹلرکی آمد پر ایف آئی اے امیگریشن نے وفاقی وزارت داخلہ سےرابطہ کیا اور منظوری لینے کے بعد امریکی صحافی کو داخلے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسٹیون بٹلر کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کررکھاتھا جب کہ اس سے قبل بھی اِسے 2019ء میں پاکستان آنے پر ڈی پورٹ کردیاگیاتھا۔