انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا اہم بولر زخمی ہوکر ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

ٹمل ملز کو انگلیںڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا

ٹمل ملز کو انگلیںڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، مختصر فارمیٹ کے فاسٹ بولر رِیس ٹوپلے بائیں ٹخنے میں انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خلاف وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ ڈرل کے دوران فاسٹ بولر رِیس ٹوپلے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے فاسٹ بولر کی انجری کے باعث بیک اپ پر موجود ٹمل ملز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا

قبل ازیں گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ملک آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس گولف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، جوش انگلس آسٹریلوی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کے متبادل کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 22 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

Load Next Story