آئندہ ماہ سے عوام اور پاکستان ایکسپریس ٹرین کی بحالی کا فیصلہ
ایم ایل ون ٹرین آپریشن پروجیکٹ کے لیے کیمٹی بھی تشکیل دے دی
ریلوے حکام نے آئندہ ماہ سے مزید دو ٹرینیں عوام ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پشاور براستہ لاہور، ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو 20 نومبر سے چلایا جائے گا جبکہ راولپنڈی براستہ فیصل آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کو 25 نومبر کو چلایا جائے گا۔
ریلوے حکام نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اسکے ساتھ، ریلوے حکام نے ایم ایل ون ٹرین آپریشن پروجیکٹ کے لیے 4 افسروں پر مشتمل کیمٹی بھی تشکیل دے دی۔
ایم ایل ون ٹرین آپریشن کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم ٹریک پر انڈر پاسز بنانے کے لیے ٹیکنیکل طور پر معاونت کریگی، جن شہروں میں جہاں پر ایم ایل ون ٹریک پر انڈر پاس بنانا ہوگا متعلقہ ٹیکنیکل ٹیم ڈیزائن کے ساتھ انڈر پاس کی لمبائی اور چوڑائی بھی بنائے گی۔
ایم ایل ون ٹرین انڈر پاس کے لیے بنائی گی ٹیم میں ٹیم لیڈر رضوان الحق ہاشمی شامل ہیں۔ ایم ایل ون ٹیم کے دیگر ممبران میں ڈپٹی چیف ٹریک فرمان غنی، انفراسٹرکچر آفیسر سخاوت علی اور ڈپٹی سگنلز طارق شامل ہیں۔