پرویزالہی کا وزیراعظم پر پنجاب کی گندم روکنے کا الزام
شہباز شریف نے پنجاب کے بجائے سندھ اور دوسرے صوبوں کو گندم بھیجی، ہم اپنی گندم خود خریدیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کی گندم روک دی ہے، پنجاب کے بجائے سندھ اور دوسرے صوبوں کو گندم بھیجی گی ہم نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنی گندم خود خریدیں گے۔
تلہ گنگ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 15 سال ن لیگ والوں کے ساتھ گزارے ہیں یہ سارا ٹبر جھوٹا ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ن لیگ والوں کے خوابوں میں بھی آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کی شکل میں ایسی بندہ پاکستان بھیجا ہے جو ن لیگ کو نہیں چھوڑے گا، سیلاب آیا تو دنیا بھر نے شہباز شریف کو پیسے دیے لیکن شہباز شریف نے پنجاب کو پیسے نہیں دیے۔
پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میراتھون کی تو تھوڑی دیر میں 2 ارب ہمارے اکاؤنٹ میں آگے، عمران خان کے احساس پروگرام پر قانون سازی کردی ہے جس کو پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ میں ایسا انڈسٹریل زون بنائیں گے جو 10 سال تک فری زون ہوگا۔