164مقامات پر 6 سو64 کیمرے نگرانی کررہے ہیںآئی جی

پولیس نے 84 دہشت گرد، 178بھتہ خور اور220 اغواکارگرفتار کرلیے

مرکزی پولیس دفتر میں اقبال محمود سے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کی ملاقات ۔ فوٹو : اے پی پی

ISLAMABAD:
شہر کے 164مقامات پر 664 کیمرے کام کررہے ہیں،مذکورہ تمام کیمرے مرکزی پولیس دفتر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مسلسل منسلک رہتے ہوئے امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ جیسے امور انجام دے رہے ہیں۔


یہ بات آئی جی سندھ اقبال محمود نے مرکزی پولیس دفتر میں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا کے وفد کو بریفنگ میں بتائی ،انھوں نے کہا کہ جدید نظام اور شہر کی مانیٹرنگ کی بدولت حساس علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات میں بہتری آئی ہے شہر میں مانیٹرنگ کے امور کے لیے جدید کیمروں سے آراستہ 100 موبائلیں بھی پٹرولنگ پر ہیں اس موقع پر وفد کو بتایا گیا کہ یکم جنوری 2013 سے لے کر 20 مارچ تک سندھ کے مختلف تھانوں کی حدود میں 3701 پولیس مقابلے ہوئے جس کے نتیجے میں 1308 جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا ۔

سندھ پولیس کے ہاتھوں 84 دہشت گرد، 178 بھتہ خور جبکہ 220 اغواکاروں کے علاوہ 43637 مفرور اور 6550 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ،ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2964 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے، 53633 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان سے1903 کلو گرام دھماکا خیز مواد،45 بم،17 خود کش جیکٹیں،8 امپرووائزڈ ایکسپلوزو ڈیوائسز،571 دستی بم ، 22 راکٹ لانچر ، 462 ایس ایم جی1336 کلاشنکوف، شاٹ گن،12321 پستول و ریوالور، 6 ایل ایم جی ، ایک اینٹی ایئر کرافٹ گن اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
Load Next Story