جامعہ کراچی کونفیڈینشل سیکشن2دن کیلیے بند مارک شیٹ اور ڈگریوں کی تیاری رک گئی

اعلیٰ افسران میں اختلافات ،ناظم امتحانات نے کونفیڈینشل سیکشن نہ کھولنے پرڈپٹی کنٹرولرکوفارغ کردیا

ڈپٹی کنٹرولرکونفیڈینشل ریکارڈ روم کی چابی کسی کودینے پرتیارنہیں،ویری فیکیشن سمیت نتائج کی کمپیوٹرائزٹیبلولیشن بند ہوگئی فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات میں اعلیٰ افسران کے مابین اختلافات کے سبب 2روزکے لیے کونفیڈینشل سیکشن بند کردیاگیا۔


جس کے باعث جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات سے تمام قسم کی مارک شیٹس کی تیاری اوراس سلسلے میں مارک شیٹس اور ڈگری کی وریفیکیشن کاکام رک گیاجبکہ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات نے شعبہ امتحانات کے کونفیڈیشنل سیکشن بند کرنے کے ذمے دارڈپٹی کنٹرولرکونفیڈینشل کوعہدے سے فارغ کردیاہے اورڈپٹی کنٹرولرکوفارغ کرتے ہوئے رجسٹرار جامعہ کراچی کوتحریری طورپرمطلع کردیاہے، بتایاجارہاہے کہ جامعہ کراچی کے ڈپٹی کنٹرولرکونفیڈینشل انورشاہ نے گزشتہ 2روزسے کونفیڈینشل سیکشن میں تالے ڈال کروہاں تعینات ملازمین کواندرجانے سے روک دیاتھا،ان کااصرار تھاکہ کونفیڈینشل میں تعینات ملازمین پہلے ڈگری کلاسز کی جانچ شدہ کاپیوں کو ''سیریلائز'' کریں اس کام سے فارغ ہونے کے بعد کونفیڈینشل سیکشن کھولاجائے گا،اس صورتحال کے سبب گزشتہ 2روزسے جامعہ کراچی سے مارک شیٹس اورڈگریوں کااجرا بندہوگیاتھا، ویری فیکیشن سمیت نتائج کی کمپیوٹرائزٹیبلولیشن بھی رک گئی تھی ۔

جبکہ ڈپٹی کنٹرولرکونفیڈینشل انورشاہ ریکارڈ روم کی چابی کسی بھی افسرکودینے کوتیارنہیں تھے ، بتایا جارہاہے کہ ناظم امتحانات کی مداخلت پر ڈپٹی کنٹرولرنے ان کے لیے بھی کونفیڈینشل سیکشن کھولنے سے انکارکردیاجس کے بعد اس معاملے پر دونوں افسران کے درمیان گرماگرمی بھی ہوئی ،ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹر ارشداعظمی نے انھیں شعبہ امتحانات سے فارغ کرنے کاخط جاری کردیا ، ''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پر ناظم امتحانات ارشداعظمی کاکہناتھاکہ ڈپٹی کنٹرولرانورشاہ سے مسلسل کہاجارہاتھاکہ وہ متعلقہ سیکشن کوکھول دیں تاکہ شعبہ کاکام متاثرنہ ہوتاہم وہ کسی صورت بھی سیکشن کھولنے کوتیارنہیں تھے جس کے سبب انھیں فارغ کرناپڑا ۔
Load Next Story