بھارت ڈینگی مریض موسمبی جوس کی ڈرپ لگنے کے بعد ہلاک

بیس ڈاکٹروں سے رابطہ کیا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا، ہلاک مریض کے اہلخانہ

موسمبی کے جوس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ڈینگی کا مریض بلڈ پلازما کی جگہ موسمبی کے جوس کی ڈرپ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں ڈینگی کے ایک مریض کوبلڈ پلازما کے بجائے موسمبی کی ڈرپ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔




ہلاک مریض کے خاندان کا کہنا ہے کہ مقامی بلڈ بینک ڈینگی کے مریضوں کے لیے پلازما کے بجائے موسمبی کے جوس کی بوتل فراہم کر رہا ہے جس سے ان کے مریض کی موت ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ اور 20 ڈاکٹرز سے اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔

موسمبی کے جوس والی ڈرپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد اتر پردیش کے ڈپٹی وزیراعلیٰ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
Load Next Story