آئرلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے دو بار فاتح ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا
آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے گیارویں میچ میں آئرلینڈ نے دو بار کی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، برینڈن کنگ نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کیے تاہم انکی اننگز راہیگاں گئی۔
دیگر کھلاڑیوں میں کائل میئرز 1، جانسن چارلس 24، ایون لیوس 13، کپتان نکولس پوران 13، روومین پاول 6 جبکہ اوڈین اسمتھ 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے تین جبکہ سیمی سنگھ اور بیری میکارتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی بالبرنی نے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بالبرنی 37 رنز بناکر عقیل حسین کا شکار بنے۔
آئرش کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر پال اسٹرلنگ ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا اور 48 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کیے جبکہ لورکان ٹکر نے انکا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ عقیل حسین نے حاصل کی۔