برٹنی اسپیئرز کو ایرانی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑگیا
گلوکارہ کئی سال والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ذہنی مسائل کا شکار ہیں بیان دینے کی اہل نہیں، ایرانی میڈیا
مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
برٹنی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے زریعے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں'۔
برٹنی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے زریعے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں'۔
Me & my husband stand with the people of Iran fighting for freedom.
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ کے بیان پر ایرانی میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ابھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں، اس لیے ایسی حالت میں وہ یوں کسی سنجیدہ صورتحال پر اپنا کوئی بیان دینے کی اہل نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے جون میں اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری سے شادی کی تھی جوکہ ایک ایرانی نژاد ہیں، سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے اور سیم باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس پرانہیں ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔