کراچی والوں کیلیے اچھی خبر علاج کیلیے آن لائن او پی ڈی منصوبے کا افتتاح

شہری 24 گھنٹے گھر بیٹھے مفت آن لائن او پی ڈی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے

کے ایم سی کے دوسرے بڑے اسپتال میں ڈیٹا سینٹر بھی قائم کیا جائے گا::فوٹو:فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا دوسرا بڑا سرفراز رفیقی اسپتال او پی ڈی کی سہولت آن لائن فراہم کرے گا۔

کے ایم سی کے زیرانتظام چلنے والے سرفراز رفیقی شہید اسپتال کو کراچی کا پہلا ڈیجیٹل اسپتال بنانے کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔


بلدیہ عظمیٰ پرائیویٹ شعبے کے اشتراک سے ڈیجیٹل او پی ڈی کی سہولت فراہم کرے گی۔ شہری 24 گھنٹے گھر بیٹھے مفت آن لائن او پی ڈی اور کنسلٹنسی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ڈیجیٹل اسپتال پر کے ایم سی کے کوئی اخراجات نہیں آئیں گے۔ سرفراز رفیقی شہید اسپتال میں ڈیٹا سینٹر بھی قائم ہوگا جس سے کراچی میں امراض کے پھیلاؤ کے سلسلے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ سرفراز رفیقی شہید اسپتال بلدیہ عظمیٰ کراچی کا عباسی شہید اسپتال کے بعد دوسرا بڑا اسپتال ہے۔

 
Load Next Story