ٹی20 ورلڈکپ زمبابوے نے سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست ہوئی
ٹی20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درسٹ ثابت نہ ہوا۔ اسکاٹش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں محض 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی نے 51 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، مائیکل جونز 4، میتھیو کراس 1، کپتان رچی بیرنگٹن 13، کالم میکلوڈ 25، مائیکل لیسک 12 اور جوش ڈیوی 4 رنز بناسکے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چتارا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور سکندر رضا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: آئرلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے دو بار فاتح ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر ریگیس چکابوا کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان گریک ایرون نے ٹیم کو سنبھالا، انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں ویسلی مدھویرے 0، شان ولیمز 7 جبکہ سکندر رضا 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 2 جبکہ بریڈ وہیل، مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔