اسپینش فٹبال لیگ رئیل میڈرڈ کیخلاف میسی کی ہیٹ ٹرک
حریف ٹیم کو 32 میچز میں پہلی مرتبہ شکست، آل ٹائم اسکورر میں ارجنٹائنی اسٹرائیکر کا دوسرا نمبر
اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت روایتی حریف رئیل میڈرڈ کو 4-3 سے شکست دے دی۔
اس پرفارمنس کے ساتھ ہی ارجنٹائنی اسٹرائیکر بارسلونا کے آل ٹائم اسکورر میں دوسرے نمبر پر آگئے،اس ناکامی کے ساتھ ہی رئیل میڈرڈ کی 31 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا، جیت نے بارسلونا کی لیگ فتح کا امکان بھی روشن کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کو 4-3 سے شکست دے دی، بارسلونا کیلیے کھیلنے والے اسپینش اسٹار آندرے انیسٹا نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی، بارسلونا کی یہ برتری 13منٹ قائم رہی، رئیل کیلیے میدان میں اترنے والے فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے 20 اور 24 ویں منٹ میں متواتر دو گول بناکر رئیل میڈرڈ کو خسارے سے نکال کر برتری دلوادی، پہلے ہاف کا اختتام 2-1 سے رئیل میڈرڈ کے حق میں ہوا، تاہم اس کے بعد بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی نے اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے 42ویں منٹ میں گول داغ کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا، پہلے ہاف کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔
دوسرے ہاف میں رئیل کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 55 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھاکر ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی، بارسلونا کیلیے میسی فتح گر پلیئر کے طور پر سامنے آئے انھوں نے دو پنالٹی پر گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا، انھوں نے بالترتیب 64 اور84ویں منٹ میں گول بنائے،میسی کی اسپینش لیگ میں یہ لگاتار دوسری ہیٹ ٹرک ہے، اسی کے ساتھ وہ لا لیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر آ گئے ہیں،گذشتہ دنوں میسی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس سال چیمپئنز لیگ میں ان کا کھیل بہترین رہا ہے، ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو گذشتہ سال کے بہترین فٹبالر قرار پائے تھے ، ریال کے خلاف ہیٹ ٹرک کیساتھ ہی میسی کلاسیکوز میں سب سے زیادہ 21 گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے، اس جیت کے ساتھ دفاعی چیمپیئن بارسلونا لا لیگا میں ریال کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ دو صفر کی جیت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، میچ کے دوسرے ہاف میں ریال کے راموس کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان بدر کیاگیا تھا، جس پر ان کی ٹیم 10 پلیئرز تک محدود ہوگئی تھی۔