عمران خان کی نا اہلی اے این پی اور جے یو آئی کے کارکنوں کا جشن

اے این پی اور جے یو آئ (ف) نے الیکشن کمیشن کے حق میں نعرہ بازی کی

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے ہزاروں کارکن فاروق اعظم چوک نکل آئےاور ڈھول کی تاپ پر رقص کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے حق میں نعرہ بازی کی۔

کارکنوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ اسی ثنا میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کے لیے فاروق اعظم چوک پہنچ گئےاور الیکشن کمیشن کے خلف نعرہ بازی کی۔



دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں ممکنہ تضادم کو روکنے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ دونوں پارٹیوں کے ورکرز ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔


راولپنڈی میں ن لیگ کا جشن

عمران خان کی نااہلی پر راولپنڈی میں ن لیگ نے جشن منایا۔ ن لیگ کے رہنما ضیا اللہ شاہ نے کارکنوں کے ساتھ جشن منایا۔

لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیں تقسیم کیں۔
Load Next Story