فاٹامیں پائیدارترقی کافارمولا تشکیل دیاہےصدرممنون

امن کاقیام اولین ترجیح ہے،فاٹاکے نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

امن کاقیام اولین ترجیح ہے،فاٹاکے نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.فوٹو:پی آئی ڈی

ISLAMABAD:
صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ملک میں امن کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


فاٹاایک عرصے سے افغان جنگ سے متاثر ہورہا ہے۔ موجودہ حکومت نے فاٹامیں پائیدارترقی کافارمولا تشکیل دیاہے۔ حکومت فاٹاکی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ فاٹاکے باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ پیرکو انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیزمیں خطاب کررہے تھے۔ صدرنے کہاکہ آزادی کے بعدکئی عشروں تک فاٹا پرامن علاقہ تھا۔ افغان جنگ کے بعد جنگجوفاٹا منتقل ہوئے۔ افغان مہاجرین کے ساتھ غیرقانونی اسلحہ بھی علاقے میں پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کے بہادر عوام نے آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ حکومت فاٹامیں ترقی کے لیے اقتصادی مواقع فراہم کررہی ہے۔ تعلیم، صحت، پانی سمیت دیگرشعبوں میں ترقی کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں۔ صدرممنون نے کہاہے کہ ملک میں امن کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی افغان پالیسی کامقصد وہاں امن و استحکام کافروغ ہے۔ افغانستان میں سوویت یونین کی مداخلت اورمسلسل کشیدگی نے قبائلی علاقوں پر منفی اثرات مرتب کیے۔

صدرنے کہاکہ فاٹاکے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور اسے ملک کے دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لیے پائیدارترقی کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔ مختلف اداروں میں ہم آہنگی اور رابطے بڑھانے کے لیے فاٹایوتھ کمیشن قائم کیاجا رہاہے۔ اس موقع پرسابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی احسان الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے داخلی سطح پر حل نکالاجانا چاہیے۔s
Load Next Story