ایشیاکپ میں بھی وقار وسیم کیساتھ کمنٹری نہیں کرنا چاہتا تھا گھمبیر

پاک بھارت میچ سے قبل سابق کرکٹر کا انتہا پسندانہ بیان

پاک بھارت میچ سے قبل سابق کرکٹر کا انتہا پسندانہ بیان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور انتہاپسند بی جے پی کے رہنما گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز نہیں ہونی چاہیئے۔

پاک بھارت مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ بھارت اگر پاکستان نہیں جاتا تو بی سی سی آئی کا فیصلہ ہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز ہونی چاہیئے۔

گوتم گھمبیر نے کہا کہ جب بارڈر پر ہمارے فوجی مارے جارہے ہوں تو ہم کیسے میچ کھیل سکتے ہیں، میرے جواب پر کچھ ضرور سوال اٹھائیں گے کہ آپ نے کیوں ایشیاکپ میں وقار اور وسیم اکرم کے ساتھ کمنٹری کی، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے بس میں ہوتا تو وہ میں نہیں کرتا۔


مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا بیان ''غیر منصفانہ'' ہے، وسیم اکرم

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچز بھارت صرف پیسہ کمانے آتے ہیں، انکے ہماری ٹیم کیلئے کوئی جذبات نہیں ہوتے۔ مجھے خوشی ہے کہ انیل کمبلے، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری جیسے کرکٹرز ہماری ٹیم کی کوچنگ کرتے رہے ہیں۔

Load Next Story