تھائی لینڈ میں بس کھائی میں گرنے سے 21 خواتین سمیت 30 افراد ہلاک 22 زخمی
سرکاری ملازمین سیرو تفریح کے لئے لاؤس جا رہے تھے کہ بس ٹک کے پہاڑی علاقے میں 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری
ISLAMABAD:
تھائی لینڈ کے شمالی علاقے ٹک میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 21 خواتین سمیت 30 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی تھائی لینڈ میں سرکاری ملازمین سیرو تفریح کے لئے لاؤس جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بس ٹک کے پہاڑی علاقے میں 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 21 خواتین سمیت 30 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کے حوالے سے تھائی لینڈ کا شمار دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ برس بھی 300 سے زائد ٹریفک حادثات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔