امیگریشن اسکینڈل 8 غیر ملکی خواتین کی ضمانت منظور ایک ڈی پورٹ
3 غیر ملکی خواتین سمیت 5 افراد کی ضمانت نہ ہونے پر انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
ISLAMABAD:
وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے بغیر امیگریشن پاکستان آنے والی 12 غیر ملکی خواتین میں 8 کی ضمانت منظور کرلی جبکہ 3 کو عدم ضمانت پر واپس جیل بھجوا دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی سول عدالت میں بغیر امیگریشن ملک میں داخل ہونے والی 12 غیر ملکی خواتین سمیت 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 8 خواتین کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد کی ضمانت نہ ہونے پر انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک خاتون کو متعلقہ ملک کی جانب سے ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کئے جانے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر امیگریشن ملک میں داخل ہونے والی ان خواتین کا تعلق ازبکستان، آزربائیجان اور ترکی سے ہے ، خواتین کی بے دخلی کے لئے ادارے نے متعلقہ سفارت خانوں کو ایک مراسلہ بھی بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی شہریوں کے پاسپورٹس جلد از جلد جاری کریں تاکہ انہیں ڈی پورٹ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے چند غیر ملکی خواتین کو امیگریشن کے بغیر ہی ایئرپورٹ سے نکال لیا گیا تھا ، واقعے کی خبر نشر ہونے کے بعد حکومت نے تحقیقیات کا حکم دیا تھا جس کتے نتیجے میں 12 غیر ملکی خواتین اور 2 مردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔