دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ انتظامیہ ڈیری مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
انتظامیہ ڈیری فارمرز کے خلاف کسی کارروائی کے بجائے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے تک محدود ہے
شہری انتظامیہ نے سرکاری نرخ سے 80 روپے فی لیٹر زائد وصول کرنیوالی ڈیری مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
سرکاری رٹ کی دھجیاں بکھیر کر من مانی قیمت کے ذریعے یومیہ 40 کروڑ روپے ہڑپنے والے ہول سیلرز اور ڈیری فارمرز کے خلاف کسی کارروائی کے بجائے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے تک محدود ہے۔
دوسری جانب دودھ کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ سے متعلق مشاورت کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈیری سیکٹر کے ماہرین کے مطابق موسم سرما کے دوران دودھ کی کھپت میں 50فیصد تک کمی آجاتی ہے جبکہ دودھ کی پیداوار میں 20 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ طلب و رسد کا توازن موسم سرما میں بہتر ہوتا ہے کیونکہ دودھ سے تیار ٹھنڈے مشروبات، قلفی فالودہ، کھیر فیرنی، لسی کے بجائے شہری گرم تاثیر کی اشیا کا استعمال کرتے ہیں جن میں حلوہ جات، سوپ وغیرہ شامل ہیں اس لیے آئندہ موسم گرما تک دودھ کی موجودہ قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔