بھارت ٹرین میں نماز پڑھنے پر مسافروں پر مقدمہ
ٹرین رکی ہوئی تھی اور چار مسلمان مسافر اُس میں نماز پڑھنے لگتے ہیں
بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں سے عبادت کرنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا، ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے 4 مسلمانوں کے خلاف مقمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیاگڑھ ایکسپریس کی ویڈیو شیئر کی جس میں چار افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر کارروائی ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو 20 اکتوبر کو اس وقت بنائی گئی جب ٹرین کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی ایما پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور نمازیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔