آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے اور لاہور تیسرے نمبر پر آگیا
شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ کر 235 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی، ایئرکوالٹی انڈیکس
کراچی کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہوگئیں،اتوار کو 235 پرٹیکیولیٹ دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا جبکہ لاہور تیسرے نمبر پر رہا۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق اتوار کو کراچی کی فضائیں انتہائی مضرصحت ریکارڈ رہی اسی باعث شہر قائد دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ائئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ کر 235 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 233پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ دہلی،بھارت 191 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر رہا۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سےزائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔
شہر کی فضاؤں میں آلودگی بلوچستان کی شمال مغربی/شمال مشرقی ہواؤں کے اثرات کے سبب پیدا ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ صبح سے شام کے درمیان سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب شہر کو آلودگی کا سامنا ہے،جس کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہورہی ہے۔
ماہرین کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں شہر کے موسم کوتوازن رکھنے کے علاوہ فضاؤں میں آلودہ ذرات کو فلٹر کرنے کا کام بھی کرتی ہے۔