برقع  پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

سٹی ٹریفک پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے

فوٹو: فائل

پولیس نے صادق آباد کے علاقے سے برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل نامی شخص برقع پہن کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا جس پر شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے عملے کو شکایت کی۔

شہریوں کی شکایت پر جب پولیس نے لیڈیز کانسٹیبل کے ساتھ جاکر چیک کیا تو برقع پوش ایک مرد نکل آیا۔
Load Next Story