پی ٹی آئی دور میں ریلوے کو ایندھن میں 2 ارب کا نقصان ہوا

سلوسپیڈ نے ادارے کا بھٹہ بٹھا دیا،ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

ٹریکس کی دیکھ بھال پر توجہ بجائے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی۔ فوٹو: فائل

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے پی ٹی آئی دور میں ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا تحریک انصاف کے دور میں ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال پرتوجہ دینے کے بجائے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی نے صرف اضافی ایندھن کی مد میں پونے دو ارب روپے کا ٹیکا لگا دیا۔


تحریک انصاف کے دورمیں پاکستان ریلوے کا دانستہ طور پر بھٹہ بٹھا دیا گیا۔ آڈیٹرجنرل کی مالی سال 2020-21رپورٹ نے عمران خان دورکی کارگردگی کا پول کھولتے ہوئے بتایا ریلوے ٹریکس کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کے بجائے 2سے 3سال تک کے لئے ٹرینوں کی رفتار کم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی اور سلو سپیڈ پالیسی نے ادارے کا بھٹہ بٹھا دیا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا سلو سپیڈ پالیسی کے حوالے سے ریلوے حکام تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ آڈٹ حکام نے سلو اسپیڈ پالیسی کے خاتمے اور ٹریکس کی فوری مرمت کی سفارش کردی۔

 
Load Next Story