پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا الزام اسپیکر نے 18 لیگی ارکان معطل کردیے

لیگی ارکان نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف قرارداد کے موقع پر شرشرابہ کیا، 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن

لیگی ارکان اسمبلی پر اسپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کرنے کا الزام ہے (فوٹو فائل)

اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان نے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 18 ارکان کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر نے لیگی ارکان صوبائی اسمبلی پر 15 نشستوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان تمام ارکان پر ہفتے کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے۔


مسلم لیگ ن کے جن ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے، ان میں میاں عبدالرؤف، سمیع اللہ خان،ملک محمد وحید،عظمیٰ بخاری، صبا صادق،راحیلہ خادم حسین،ربیعہ نصرت، رابعہ فاروقی،زیب النسا اعوان،ذیشان رفیق، کنول لیاقت ایڈووکیٹ،گلناز شہزادی ،نفیسہ امین،محمد افضل ،عادل بخش،سعدیہ ندیم ،راحت افزا اور سنبل مالک حسین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان کو معطل کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار قرارداد پیش کر رہے تھے تو اس وقت لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Load Next Story