لکی مروت میں ڈی ایس پی پر حملے کی کوشش ناکام دہشدت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران مرنے والے شدت پسند کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے،پولیس

فوٹو: فائل

لکی مروت میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔


پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مرنے والے شدت پسند کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، کارروائی کے دوران آپریشن اور حملے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ہونے والے آپریشن میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا، حملہ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور اسے بم سے اڑانے کی کوشش کی گی تھی۔
Load Next Story