ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا وزیراطلاعات

وزیراعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے بعد قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب

ارشد شریف اتوار کی رات کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد مرحوم ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔ کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی۔ وہ ارشد شریف کے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کرنے تک ائیرپورٹ پر موجود رہیں۔

صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج شب نجی پرواز کے ذریعےاسلام آباد انٹرنیشنل پورٹ پہنچے گا،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرینگے۔
Load Next Story