کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر
کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا
کمشنر کراچی نے دودھ کی خوردہ قیمت میں یکدم 50 روپے لیٹر اضافہ کرتے ہوئے شہر قائد کے لیے دودھ کی خوردہ قیمت 120 سے بڑھا کر 170 روپے لیٹر مقرر کردی ہے۔
شہریوں نے کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کو افسوسناک اور مہنگائی کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا۔
کمشنر کراچی گزشتہ دس روز سے 200 روپے لیٹر کی غیرقانونی قیمت پر متحرک نہ ہوئے تاہم ڈیری مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دو روز میں ہی سرکاری نرخ میں اضافہ کردیا۔
کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا باضابط نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے بارے میں ڈیری فارمرز ایک روز قبل ہی میڈیا کو آگاہ کرچکے تھے۔
کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دودھ کی سرکاری خوردہ قیمت 170 روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے ، ڈیری فارم ریٹ 153 روپے تھوک نرخ 160 روپے لیٹر مقرر کیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئے نرخ کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا نوٹیفکشن کے مطابق 6 فیصد چکنائی کا تناسب والے دودھ کو خالص سمجھا جائے گا۔ ادھر ڈیری فارمرز کے ایک دھڑے نے 170 روپے لیٹر سرکاری نرخ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شہر بھر میں تازہ دودھ پہلے ہی 200 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔