کراچی لیاری میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی اور نومولود بچی جاں بحق
مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری، مرنے والوں کو دس دن کی بچی بھی شامل تھی، پولیس
شہر قائد کے علاقے لیاری میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں اس کی بیٹی اور نومولود نواسی جاں ہوگئی جبکہ داماد زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ عثمان آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین ، نومولود بچی اور ایک شخص ملبے تلے دب گئے تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ ، پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا۔
اس حوالے سے قریبی رشتے دار نے بتایا کہ مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے میرے ماموں ندیم نے پہلی منزل پر رہائش ختم کر دی تھی اور ان کے اہلخانہ نیچے بنے ہوئے کمرے میں موجود تھے کہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر ممانی 45 سالہ زبیدہ زوجہ ندیم ، ان کی بیٹی 23 سالہ افشاں اور 10 روز کی نومولود نواسی رباب جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کا داماد 25 سالہ عبدالقادر سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے اور وہ سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔
رشتے دار نے بتایا کہ ماموں ندیم گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ ایس ایچ او کلاکوٹ غفار کورائی نے بتایا کہ ایک کمرے کے مکان کی چھت پری کاسٹ کے سلیب سے بنی ہوئی تھی جس کے اوپر بھی ایک کمرا بنا ہوا تھا ، مکان بوسیدہ ہونے کی وجہ سے چھت زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکی جس کے باعث وہ گر گئی۔
انھوں ںے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئیں جنھیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
مکان کی چھت گرنے کے واقعہ ماں ، بیٹی اور نواسی کے جاں بحق ہونے سے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد مثاثرہ خاندان کے گھر جمع ہوگئی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا نوٹس
دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عثمان آباد لیاری میں چھت گرنے کے واقعہ پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ دینے اور زخمیوں کو علاج و معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔