مشہور بالی ووڈ پروڈیوسر نے بیوی کو گاڑی سے کچل دیا ویڈیو وائرل

پروڈیوسر کی بیوی نے انہیں کار پارکنگ میں کسی دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے دوسرے خاتون سے پکڑے جانے پر اپنی ہی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 اکتوبر کی رات ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع عمارت کی کارپارکنگ میں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تھاتاہم وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو بچالیا جبکہ کچلنے والا شخص گاڑی لے کر بھاگ گیا تھا۔
Load Next Story