سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بچی نے ملزمان کو تصاویر کے ذریعے شناخت کرلیا، باضابطہ شناخت پریڈ بھی کروائی جائے گی، تفتیشی اففسر

ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا نوٹس


تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
Load Next Story