لاہور گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹوں نے گولی چلادی باپ قتل

ماں نے فون کرکے دونوں بیٹوں کو بلایا، جنہوں نے جھگڑے کے دوران طیش میں آکر گولی چلادی

پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور بیٹوں کو گرفتار کرلیا

صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےو الد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا۔


گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیں اور دونوں کو ماں نے فون کرکے بلوایا تھا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے 50 سالہ شوکت کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ ناہید اختر سمیت 2 بیٹوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
Load Next Story