میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا فیروز خان کا ناقدین کو جواب
فیروز خان نے انسٹا اسٹوری پر اپنا ایک پُرانا پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی جانب اشارہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میں نے انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں بنایا'۔
فیروز خان کے مطابق وہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی شوبز انڈسٹری میں اکیلے ہیں تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیک نمبر 1 لکھا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا پہلا سبق ہے۔
[gallery size="large" ids="2392533"]
یہ تصویر 11 مارچ کی ہے اور اس میں فیروز کو متعدد ایوارڈز کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا سکتا ہے، اس انسٹا اسٹوری کے زریعے انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے شوبز ستاروں کو یاددہانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ساتھ ہی یاسر حسین، محسن اکرام احسن، سونیا مشال سمیت متعدد فنکاروں نے علیزے سلطان کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے فیروز خان کی مخالفت کی ہے جبکہ فیروز خان سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔
Speechless 💔 Maa baap is lye nahi bhejte apni betiyion ko shadi kar ke....